قبائلی اضلاع میں انتخابات سے انضمام کا عمل مکمل ہوگیا، وزیر اعلیٰ

215

پشاور (اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں انتخابات ہونے سے انضمام مکمل ہوگیا ہے، قبائل کے انضمام کے مخالفین کو عوام سے جواب مل گیا ۔یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے
انضمام کے حوالے سے دیا گیا ہدف مکمل کرلیا ہے، صوبائی اسمبلی میں قبائلی عوام کو نمائندگی مل گئی ہے ، انضمام کے مخالفین کو قبائلی عوام نے جواب دے دیا کہ وہ جمہوریت پسند لوگ ہیں ، خواتین نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرینگے، پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔ انہوں نے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں قبائلی اضلاع میں بلدیاتی نظام کے انتخابات کرائیں گے ،قانونی طور پر قبائلی اضلاع سے 2 صوبائی وزیر لیں گے ۔ پی کے 107میں جو آزاد امیدوار جیتا وہ پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا