نیب نے متحدہ کے سابق رکن اسمبلی کامران اختر کو آج طلب کرلیا

146

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق ٹائون ناظم کامران اختر کو (آج) منگل کی صبح طلب کرلیا‘ان پر بطور ٹائون ناظم بدعنوانی اور اختیارا ت کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو بھی کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے آج(منگل) نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات کے ساتھ پیش ہوں‘ میونسپل کمشنر سے یکمدسمبر2005 ء سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی گئی ہیں‘ میونسپل کمشنر کو مالیاتی ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے‘تاکہ ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔