حکومت اور اپوزیشن کی قادیانی ریشہ دوانیوں پر خاموشی معنی خیز ہے

364

لاہور (نمائندہ جسارت) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے حکمرانوں اور سیاستدانوںسے کہاہے کہ وہ قادیانی اورٹرمپ ملاقات کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ حزب اقتدار اور اپوزیشن دونوں کو موجودہ حالات میں آئین میں عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے قوانین اور 295-Cکے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو پراسرار اور معنی خیز بھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عقیدۂ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے اور اس عقیدے پر وارکرنے والے اسلام اور وطن کے دشمن ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اندرون ملک اورامریکا میں بڑھتی ہوئی قادیانی سرگرمیاں اوران کا نوٹس نہ لیاجانا ایک سوالیہ نشان ہے اس کا جواب آنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ائر پورٹ کے قریب باہتر کے مقام پر قادیانیوں نے وسیع رقبہ حاصل کرلیاہے جو دفاعی لحاظ سے بھی مشکوک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور بلاول زرداری دونوں امریکا میں ہیں دونوں کو وہاں قادیانی لابنگ کا شکار نہیں ہوناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹوکو عقیدۂ ختم نبوت کے آئینی تحفظ کے لیے اپنے مرحوم نانا کے شاندارتاریخی کردار سے استفادہ کرناچاہیے اور ن لیگ کو بھی چاہیے کہ وہ قادیانیوں کو بھائی کہنے کا وطیرہ ترک کرے اور امت مسلمہ کے ایمان وجذبات کی عکاسی کرے ۔انہوںنے کہاکہ علامہ محمد اقبال ؒ مرحوم کے بقول ختم نبوت کا غدار ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ ملتان سے توہین رسالت کے مجرم جنید حفیظ کوبچانے کے لیے امریکا نائب صدرنے مبینہ طوپر دبائو ڈالاہے جبکہ عبدالشکور قادیانی کی پوری فیملی کو امریکا میں امیگریشن دلوائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دستور کی بالادستی اور قانون کی حکمرای کے دعویداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کا حساب بہرحال انہیں دیناپڑے گا۔