برطانوی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو فون بحری جہاز چھوڑنے کا مطالبہ

183

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے ایران سے قبضے میں لیے گئے تیل بردار بحری جہاز کو فوری چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریفکو فون کر کے کہا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اقدام سے آبنائے ہرمز میں برطانیہ اور عالمی شپنگ کی سیکورٹی سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔جواب میں ایران نے برطانیہ کو امریکا کی معاشی دہشت گردی کا حصہ بننے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔ جواد ظریف نے واضح کیا کہ آئل ٹینکر عالمی بحری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور بحری جہاز کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ ماہی گیر کشتی سے ٹکرایا۔