مستونگ کے علاقے دشت میں  کنویں سے 3 افراد کی نعشیں برآمد

133

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ کے علاقہ دشت میں کنویں سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نعشوں کو کنویں سے نکال کر شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، نعشوں کو شناخت
کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے نعشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اس کنویں سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔
نعشیںبرآمد