سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی،شہباز آج اسلام آباد پہنچیں گے

109

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف متحرک ہوگئے وہ آج (پیرکو)اسلام آباد آئیں گے۔سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی سے متعلق پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ آج 2 اجلاس ہونگے متحدہ اپوزیشن کے علاوہ پارٹی کے اجلاس میں لیگی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کا حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں نیب کی کارروائیوں سے متعلق بھی امور پر غور
ہوگا۔شہباز شریف سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور اپوزیشن کے ارکان سینیٹ کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ اجلاس میں کل منگل کے سینیٹ کے اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
شہبازشریف اسلام آباد