جامعہ اردو:ایم اے پرائیویٹ کے امتحانی فارم آج سے دستیاب ہوںگے

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم 22 جولائی سے 7اگست 2019تک عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس واؤچرویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ امتحانی فیس4ہزار روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔