ملتان:لگژری گھروں کی ٹیکس نادہندگان104شخصیات کو نوٹس جاری

124

ملتان(آئی این پی)لگژری گھروں کے ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر نے گھیراتنگ کردیا،ملتان ریجن میں سیاسی وکاروباری افراد سمیت 104شخصیات کو نوٹس جاری کردیے گئے،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے مجموعی طورپر ملتان ریجن میں 104 شخصیات کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں اہم سیاسی شخصیات اور صنعتکار بھی شامل ہیں،ان تمام افراد کو 30 جولائی تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے۔ان 104افراد میں سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود،سابق رکن
صوبائی اسمبلی میاں محفوظ آرائیں،سابق رکن صوبائی اسمبلی مولوی سلطان عالم ایڈووکیٹ،سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک رفیق کھر، نورحسین ڈیہربھی شامل ہیں۔سیاسی شخصیت نورحسین ڈیہرکے ذمے لگژری ہائوس کا 12لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے،محفوظ آرائیں40لاکھ 50ہزارکے نادہندہ نکلے، خواجہ شیراز محمود9لاکھ روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں،مولوی سلطان عالم کے ذمے 9لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے، رفیق کھر 6لاکھ کے ٹیکس نادہندہ ہیں۔