لکی مروت، چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

150

لکی مروت (آن لائن) میلہ مندرہ خیل میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کمرہ پرانا اور بوسیدہ تھا اور اس کی چھت
میں لکڑی کے شہتیر لگے ہوئے تھے، اچانک چھت زمین بوس ہونے سے 30سالہ وحید جاں بحق اور اس 12سالہ چھوٹا بھائی سمیع اللہ زخمی ہوگیا دونوں کا تعلق غریب خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔
لکی مروت/جاں بحق