ایشین جونیئر تائیکوانڈو ٹورنامنٹ،قومی ٹیم عمان پہنچ گئی

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اردن میں 21 جولائی سے شروع ہونے والی “دسویں ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ” اور”ساتویںآل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ” میں شرکت کیلئے پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم اردن کے شہرعمّان پہنچ گئی ۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ،سیکریٹری جنرل مرتضی حسن بنگش اورایشین تائیکوانڈویونین کے ایگزیکٹیوممبرافتخار تبسم ورلڈ تائیکوانڈوایشیاء کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے جارڈن میں موجودہیں کراچی ائرپورٹ پر ٹیم کے کھلاڑیوں تیمورسعید،محمددانش،حمزہ سعید،عمّار اشفاق،سعد آصف،سینان اشفاق اور ٹرینر فیصل بٹ کو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعید ودیگرعہدیداران نے رخصت کیا اس موقع پر رواں سال فوجیرہ اوپن میں پاکستان کیلئے گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے محمددانش اور تیمورسعیدکاکہنا تھا کہ ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ کیلئے بھرپورتیاری کی ہے اس ضمن میں گزشتہ ماہ کوریا کے شہر موجو(Muju) کی تائیکوانڈووان (Won) اکیڈمی میں کوالیفائڈ کوچزسے دوہفتے تربیت حاصل کی ہے واضحرہے کے دانش اور تیمورسعید نیشنل جونیئرکے گولڈ میدلسٹ بھی ہیں جونیئرکیڈٹ کیٹیگری کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصّہ بننے والے سعد آصف کاکہنا تھا کہ ایشین جونیئرتائیکوانڈو اورآل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے ہمارے کھیل میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا چیمپئین شپ کے دوران دیگرایشین ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملے گا جو مستقبل میں ہمارے لئے سودمندثابت ہوگاپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعیدکاکہنا تھا کہ ایشین جونیئر چیمپئین شپ کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں اوروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ایونٹ میں شریک ایران، کوریا، سعودی عرب ،مراکو اور میزبان جارڈن کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔