نیب نے نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی طلب کرلیا

130

لاہور(نمائندہ جسارت) نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی طلب کرلیا۔یوسف عباس شریف کو23 جولائی کونیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یوسف عباس سے چودھری شوگرملزکے حصص کی خریدوفروخت اورمالکان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے قائد ن لیگ نوازشریف کے تیسرے بھائی کی اولاد بھی نیب کے ریڈارپر آگئی ہے۔نیب نے عباس شریف مرحوم کے بیٹے یوسف عباس کوطلب کرلیا۔ یوسف عباس شریف کو23 جولائی کونیب لاہورمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے ان سوالات کے جوابات بھی طلب کیے کہ درآمد کی گئی چینی کے عوض ملنے والی رقوم کی تفصیلات اورچینی کی قیمت کیسے وصول کی گئی؟ کس کس ملک سے چینی کے عوض کتنے پیسے آئے؟ بتایا گیا کہ شمیم شوگرملزکی انویسٹمنٹ اورقرضوں کی تفصیل بھی نیب نے طلب کرلی ہیں۔عباس شریف سے مختلف اداروں کو دیے گئے80 کروڑ کے قرض کی تفصیل بھی طلب کرلی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ یوسف کومشرف نے بھی قید کیا تھا آج تم بھی کرلو۔ یاد رکھنا جھوٹ کے سمندرمیں تم خود ہی غرق ہوگے۔ جہانگیرترین کا لندن محل،عمران خان،علیمہ خان،خسرو بختیار کی جایدادیں کیا کیا گنواؤں؟
یوسف عباس طلب