غیر ملکی کرکٹر پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلیے راضی

390

لاہور(جسارت نیوز)مایہ ناز اور عظیم غیر ملکی کرکٹر پاکستان کا کوچ بننے کیلیے راضی ہوگئے، زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلیے رضامندی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مایہ ناز سابق غیر ملکی کرکٹر اینڈی فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر تمام ہونے کے فوری بعد پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور سے رابطہ کیا تھا اور انہیں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی پیش کش کی تھی۔ اب اینڈی فلاور پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی جلد باقاعدہ اعلان کرے گی۔