ابوریحان کرکٹ کلب کی ڈبل وکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل تک رسائی

221

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوریحان کرکٹ کلب ،خضرا اسپورٹس ،محمد حسین وائٹس اور وائٹل فائیو بلو زون ایک انٹر کلبز ڈبل وکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں پنہچ گئیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس پر کھیلے گئے میچوں میں ابوریحان نے اپنے پہلے میچ میں وائٹل فائیو کو دس رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں رائل کرکٹ کلب کو 13 رنز سے شکست دی۔الکرم اسپورٹس نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان لورز کو 8 رنز سے شکست دی۔زون ایک صدر جلال الدین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز ،سیمی فائنلز اور فائنل اآج یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس پر کھیلے جائیں گے۔فائنل کے مہمان خصوصی کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر ہونگے۔