عامر خان نے بیلی دیب کو شکست دے کر ایس بی ایل کاٹائٹل جیت لیا

293

جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسڑیلوی باکسر بیلی دیب کو ہرا کر سپرباکسنگ لیگ کا مقابلہ جیت لیا، کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی جدہ کا 10ہزار سے زائد تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ و پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور عامر خان کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ سعودی سپر باکسنگ لیگ (ایس بی ایل) کی جانب سے موسم جدہ کے سلسلے میں باکسنگ کے مقابلے کروائے گئے جس میںآخری مقابلہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اورلبنانی نڑاد آسٹریلوی باکسر بیلی دیب کے مابین ہوا۔ 12 رائونڈ کے مقابلے میں عامر خان نے اپنے حریف کو چوتھے رائونڈ میں ہی ناک ائوٹ کرکے مقابلہ جیت لیا جس پر کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی ا سٹیڈیم جدہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور میچ ریفری نے عامر خان کا ہاتھ بلند کرکے جیت کا اعلان کیا جس پر مقابلے کو دیکھنے آئے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنگ میں جاکر عامر خان کو جیت کی مبارکباد دی اس موقع پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے جیت کی خوشی میں عامر خان نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں باکسنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ائندہ بھی سعودی عرب میں لوگوں کو ایسے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انھوں نے جدہ کے شائقین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے حریف آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے رائونڈ میں نڈھال کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی جدہ، سعودی عرب میں منعقدہ فائٹ میں عامر خان نے شاندار کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو چوتھے رائونڈ میں مکوں کی برسات سے نڈھال کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، خان مقابلہ شروع ہوتے ہی حریف باکسر پر حاوی نظر آئے، خان کے زور دار مکوں سے بلی ڈب دوسرے رائونڈ میں ہی بے بس نظر آئے تاہم چوتھے رائونڈ میں وہ نڈھال ہو کر گر گئے اور عامر خان کو فاتح قرار دیا گیا۔ عامر خان نے کہا کہ انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں اور اب اگلا ہدف مینیوپاکیو سے مقابلہ کرنا ہے۔