بیس بال کوچنگ سیمینار کا ملائیشیا میں شاندار آغاز

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر)(ملائشیاء ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن (WBSC) کے زیراہتمام بیس بال 5 کوچنگ سیمینار کا ملائشیاء کے شہر کلانگ ( Klang) میں آغاز ہوگیا جس میں ویت نام، پاکستان، سری لنکامیزبان ملائیشیاء کے 60 سے کوچز شرکت کررہے ہیں سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی مراد حسین اور شیراز آصف کررہے ہیں واضح رہے کہ بیس بال 5 کے کھیل کاآغاز 2017 میں ورلڈ فرینڈ شپ گیمز کے موقع پرہوا اور عوام میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کھیل کو2018 بیونس آئرس میں کھیلے گئے ورلڈ یوتھ گیمزمیں شامل کیا گیابیس بال 5 نوجوانوں کیلئے سافٹ بال اور بیس بال کے کھیل کا نیا امتزاج ہے جسے کھیلنے کیلئے نہ ہی کسی بڑے گرائونڈ کی ضرورت ہے اور نہ ہی سافٹ بال بیس بال میں استعمال ہونے والے مکمل سامان کی جس کے باعث بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے بیس بال5 کو ایشیائی ممالک میں روشناس کرانے کیلئے ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کے صدرداتو لو بینگ چو(DATO LOW BENG CHOO ) نے ملایشیاء میں کوچنگ سیمینار کااہتمام کیا ابتدائی روز بوٹانک کلب کلانگ (Botanic Club, Klang)میںسیمینار کے انسٹرکٹرزجاپان کے آئیکو (Ayako) چین کے رن لن(Ran Lin) اور تھائی لینڈ کے پونگ کم ( Pong Kim) نے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے بیس بال5 کی تاریخ، گیم ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کیاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین کاکہنا تھا کہ بیس بال5 ایک دلچسپ کھیل ہے جس میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ حاضر د ماغی بھی ضروری ہے۔