ورلڈ کپ بھارتی میچ کے دوران آزادی کشمیر کے بینرز لہرا دیے گئے

254

لیڈز( خصوصی رپورٹ)ورلڈ کپ میں بھارتی میچ کے دوران آزادی کشمیر کے بینرز لہرا دیے گئے۔ سری لنکا کیخلاف ورلڈکپ میچ کے دوران کشمیریوں کی بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک۔ کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر بھارت کو منہ توڑ جواب، ”نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو” کے نعروںکے بینرز اسٹیڈیم کے اوپر لہراتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نذر کرنے پر منہ توڑ
جواب دے دیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سیاسی نعروں پر مبنی بینرز اسٹیڈیم کے اوپر لہرائے گئے تھے۔ سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران کشمیریوں کی جانب سے بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی ہے۔ کشمیریوں نے بھی بھارت کے میچ کے دوران بھارتی فوج کے مظالم سے متعلق دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران ”نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو” کے نعروںکے بینرز اسٹیڈیم کے اوپر لہراتے رہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کاکہناہے کہ ہمیں افسوس ہے اس طرح کا معاملہ دوبارہ ہوا۔ ہم مقامی پولیس کے ساتھ مل کر اس طرح کے پیغامات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ پولیس اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیگی۔