حکومت حا جیوں کو 5 ارب روپے  واپس کررہی ہے، فواد چودھری

351

اسلا م آباد (آن لا ئن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت حاجیوں کو 5 ارب روپے واپس کر رہی ہے۔ اگر مقصد فائدے لینے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہو تو ہر کام میں اللہ کی مدد شامل ہوجاتی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے حج پر سبسڈی دینے کیلیے شور مچانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت حاجیوں کو 5ارب روپے واپس کر رہی ہے یہ رقم تقریباً اس سبسڈی کے برابر ہے جو حکومت سے مانگی جا رہی تھی۔