ایف بی آر نے قربانی کے مویشیوں کی خریداری سے متعلق خبر وں کی تردید کردی

234

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے بعض اخبارات اورسوشل میڈیا پر قربانی کے جانورں کی خریداری پر ٹیکس وصولی اور ذرائع آمدن بتانے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی،حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی احکامات ہم نے جاری نہیں کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری عید قربان کے لیے جانوروں کی خریداری بدستور نقد رقم کے ذریعے ہی کر سکتے ہیں۔