اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت ڈاکٹرز کا اجلاس آج ہوگا

356

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ سلیم کے مطابق امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی (نگراں آئی ایچ ایم اے) ڈاکٹر عبدالواسع شاکر نے اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن اور
جماعت اسلامی سے وابستہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کا خصوصی اجلاس آج (اتوار کو)بعد نماز مغرب ادارہ نور حق میں طلب کیا ہے‘ تمام ہومیو پیتھک ڈاکٹرز سے اجلاس میں شرکت کی درخواست ہے۔