ڈاکٹرپرویز محمودکے قتل کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کے ملزمان مسعود عرف کالا، آصف عرف آلٹو، بابر عرف موٹا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا،جماعت اسلامی کے سابق ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کی سماعت کے موقع پر مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان مسعود عرف کالا، آصف عرف آلٹو، بابر عرف موٹا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا،مفرور ملزمان میں عمران نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبدالرحمن، سابق سیکٹر انچارج فیصل ، جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان،
فیضان الیاس، سمیر نائی، شکیل موٹا شامل ہیں پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے،ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا ،حادثے میں پرویز محمود کے ساتھ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے ،ملزمان نے اپنی ٹارگٹ کلر اسکوڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا،ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا گیا۔