گیس چوری کو روکنے کے لیے ہوم ورک کر لیا ہے، حکومت

236

لاہور( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے وزارت پیٹرولیم ندیم بابر ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی۔ سوئی گیس نادرن کمپنی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم بابر ملک نے کہا کہ سردیوں میں جو گیس زیادہ استعمال کرے گااسے اسی کے مطابق بل ادا کرنا ہو گا ، عوام کو سردیوں میں گیس کے کم سے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی، گیس چوری کو روکنے کے لیے ہوم ورک کر لیا ہے،انڈسٹریل سیکٹر میں گیس چوری صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد رہ
گئی ہے جب کہ ڈومیسٹک سائٹ کو بھی کنڑول کر لیا گیا ہے، اگلے 2برس کا پلان تیار ہے جس میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی سے لے کر پرانی پائپ لائنز میں تبدیلی بھی شامل ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔