وزیر اعظم تفریح کے لیے اہل خانہ کے ساتھ نتھیا گلی پہنچ گئے

214

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیر اعظم عمران خان اہل خانہ کے ساتھ نتھیا گلی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی گئے،ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو نتھیا گلی کے بجائے کالا باغ ائر بیس پر اتارا گیا، جہاں سے انہیں بذریعہ سڑک نتھیا گلی پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ عید الفطر پر بھی وزیر اعظم اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا تھا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی، ایوبیہ
سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے پرکشش سیاحتی مقامات کی تلاش کے لیے سروے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا نجی سیکٹر کے اشترک سے تمام نئی تعمیرات کی جائیں گی اور گلیات میں ریزارٹس،چیئرلفٹ،نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزیدپرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔