کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز اور شہباز شریف میں تلخ کلامی

152

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ معروف صحافی چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق مریم نواز نے بار بار شہباز شریف سے اختلاف کیا جس پر دونوں چچا
بھتیجی میں تلخ کلامی ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے کہا کہ مریم نواز کو سمجھائیں یہ بہت تیز چل رہی ہیں انہیں کہیں کہ آہستہ چلیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس پر دونوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ آپس میں لڑنے کا وقت نہیں ہے پہلے مل کر ان تمام مسائل سے پیچھا چھڑائیں جو آج کل ہمیں گھیرے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ بہت عرصے سے خبریں آرہی ہیں کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی لیڈر کے طور پر قبول نہیں کیا اور مریم نواز شہباز شریف کو وہ مقام دینے کو تیار نہیں جو وہ چاہتے ہیں۔اس حوالے سے کئی بار خبریں آتی رہی ہیں کہ دونوں چچا بھتیجی میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
چچا بھتیجی تلخ کلامی