جج ارشد ملک کی ویڈیو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، حامد میر

252

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت عظمیٰ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ جج ارشد ملک کو ڈراؤنے خواب آتے ہیں توان سے انکوائری کی جانی چاہیے۔ معاملے پر توجہ نہ دی گئی تولوگوں کو عدالتوں پرسے اعتماد اٹھ جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نائب صدرن لیگ مریم نواز کی پریس کانفرنس پرتبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے لاکھ اختلافات کریں لیکن عدالتوں نے ان کیخلاف فیصلہ سنایا۔ اب جس جج نے فیصلہ سنایا ہے وہ کہتا ہے کہ مجھے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ انہیں عدالتوں کو بتانا چاہیے اور اس کی انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ یہ معاملہ فوری توجہ طلب ہے۔سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔حامد میر نے کہا کہ اگر اس معاملے پر توجہ نہ دی گئی تولوگوں کو عدالتوں پرسے اعتماد اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو چیزیں پیش کی ہیں مریم نواز نے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن جو تفصیلات آئی ہیں ان کو کوئی بھی ذی شعور نظر انداز نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی محب وطن پاکستانی جوسمجھتا ہے کہ پاکستان آگے جائے،آئین و قانون کی حکمرانی ہو، یہ چیزیں دیکھ کر ایسے لگے گا کہ پاکستان پیچھے جا رہا ہے۔اس لیے اس کو ٹیسٹ کیس بنانا ہوگا، عدالتوں کو ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کو خود اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کریں، عدالت میں ثبوتو ں کو پیش کیا جائے تاکہ معاملہ آگے بڑھے۔اگر اس پر کوئی فیصلہ نہ ہوا توملک کابہت نقصان ہوگا۔
حامد میر