پنجاب حکومت نے میٹرو بس کرائے  میں اضافہ واپس لے لیا

153

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے میٹرو بس کرایے میں اضافہ واپس لے لیا ہے، حکومت نے بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 10 روپے اضافہ کے ساتھ 30 روپے کر دیا تھا، جس کی پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں منظوری بھی لی گئی تھی، اب بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرایے میں اضافے کو بس کے روٹ پر اشتہارات کی آمدنی سے مشروط کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اشتہارات کی آمدن کا جائزہ لے کر کرایہ بڑھانے یا نہ بڑھانے
کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور اپنی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کرے گی۔ تب تک میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں سے پرانی شرح کے مطابق ہی کرایہ 20 روپے وصول کیا جائے گا۔