حیدرآباد:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیخلاف وکلا کی ہڑتال

140

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کو نسل کی اپیل پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف دائر ریفر نس کے خلاف حیدرآباد میں سندھ بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کونسل حیدرآباد کے وکلا نے عدالتی کا رروائیوں کا مکمل با ئیکا ٹ کیا اور سماعت کے دوران کو ئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو ا جس کی وجہ سے حیدرآباد سمیت دور دراز سے آنیوالے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد ازاں جنرل باڈی سے ہا ئی کو رٹ با ر ایسو سی ایشن حیدرآباد کے صدر نثار احمد درانی ،ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن
حیدرآبادکے صدر امداد علی ،لا ئبر یر ی سیکر ٹری ممتاز احمد لا شاری ،خزانچی بشیر احمد عالما نی اور دیگر ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غیر قانونی طو ر پر دونوں ججز صاحبان کے خلاف ریفرنس فائل کیے ہیں اور وکلا برادری ان ریفر نس کو مستر د کرتی ہے اوراعلیٰ حکام سے مطا لبہ کرتی ہے کہ غیر قانونی ریفرنس کو ختم کیا جائے اور اس طرح کی غیر قانونی کارروائیوں کو بند کیا جا ئے ۔
وکلا ہڑتال