کراچی میں خاتون کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں کی پیدائش

169

کراچی(نمائندہ جسارت) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی کی رہائشی خاتون بشریٰ کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔نارتھ کراچی میں قائم جیو لائف جنرل اینڈ چلڈرن اسپتال میں 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے اور ماں دونوں خیریت سے ہیں، ایک بچے کا وزن دو کلو جب کہ دو بچوں کا وزن ڈیڑھ کلو ہے۔ بچوں کو بہتر نگہداشت کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ خاتون بشریٰ کا اس سے قبل ایک 3 سالہ بیٹا بھی ہے۔