سعودی ہوائی اڈے ابھا پر پھر حملہ‘ بھارتی سمیت 9 سعودی شہری زخمی

228

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ائرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ، جن میں 8 سعودی جبکہ ایک بھارتی شہری شامل ہے، تاہم کارروائی میں ڈرون یا میزائل کے استعمال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ابھا ہوائی اڈے پر منگل کی نصف شب کے فوراً بعد حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب یمن کی حوثی ملیشیا نے مقامی ذرائع ابلاغ کے توسط سے کہا ہے کہ اْس نے مذکورہ ہوائی اڈے پر لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑی کارروائی کی ہے۔