ٹیم ورلڈ کپ نہ جیت سکی تو میرے لئے سارے ریکارڈز بے معنی ہوں گے، اسٹارک

378

لندن (جسارت نیوز)اسٹار آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ اگر ٹیم ورلڈ کپ نہ جیت سکی تو میرے لئے سارے ریکارڈز بے معنی ہوں گے، فتوحات کے باوجود ابھی بعض جگہوں پر بہتری کی ضرورت ہے، کامیابیوں سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور اب سیمی فائنل اور فائنل کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ اسٹارک نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں تین مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اب انہیں ایک ٹورنامنٹ میں سابق ہم وطن بولر گلین میگراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین شکارز درکار ہیں۔ اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے لئے ہمیشہ انفرادی ریکارڈ سے زیادہ ٹیم کی جیت اہم رہی ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر ٹیم ورلڈ کپ ٹائٹل نہ جیت سکی تو میرے لئے سارے ریکارڈز بے معنی ہیں، فتوحات کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہماری ٹیم نے پرفیکٹ پرفارمنس نہیں دی، اب ہم سیمی فائنل میں بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور فائنل میں اس سے بہتر کھیل پیش کریں گے