نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کاکوئی ایجنڈانہیں

175

فیصل آباد (جسارت نیوز)صدر فوڈ بورڈ،نائب صدر انجمن تاجران سپریم کونسل حاجی نعیم احمد نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کے بجائے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دباکران کی چیخیں نکلوادی ہیں،نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کاکوئی ایجنڈانہیں،ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال کر اپنے اقتدارکے دن پورے کررہے ہیں۔حکمران بوکھلاہٹ کاشکارہیں حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ضمنی بجٹ نے حکومتی دعووں کاپول کھول دیاہے،ٹیکسوں کی بھرمار اورمہنگائی نے عوام کا جینامحال کردیاہے۔انہوں نے کہا نااہل حکومت نے آئی ایم ایف کاتیارکردہ بجٹ عوام پرمسلط کر کے ثابت کردیاہے کہ حکومت غربت کے خاتمہ کے بجائے غریب مکائو پالیسیاں بنارہی ہے۔بے جاٹیکسوں سے ملکی کاروباری طبقہ تباہ وبرباد ہوجائیگا۔موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں کے طعنے دے کر گزارہ کررہی ہے،حکومت نے گیارہ ماہ کے دوران ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔پی ٹی آئی حکومت کو گیارہ ماہ کی کارکردگی کا جواب دیناہوگا۔انہوں نے کہا کو حکومت عوام کو کسی قسم کاریلیف نہیں دیناچاہتی، اپوزیشن نے جو میثاق معیشت کی بات کی تھی اس کوبھی ختم کردیاگیاہے۔