شہدادپور،تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے بچہ زخمی

396

شہدادپور (نمائندہ جسارت ) شہدادپور ہالا روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر بچہ زخمی, موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی زخمی سمس اسپتال منتقل۔ شہدادپور کے ہالا روڈ سوئی گیس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے راہگیر بچے سورج ولد رام چند بھیل سے ٹکرا گئی جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار امجد سہتو اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سمس اسپتال شہداد پور منتقل کیا گیا۔