ملتان 3031 بجلی چور پکڑے گئے 8 کروڑ 84 لاکھ روپے کا جرمانہ

311

ملتان (اے پی پی) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والے3031افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر ریجن بھر کی 180 آپریشن سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے ائرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی چیکنگ کا سلسلہ 28مئی سے شروع کیا جس میں29جون 2019ء تک ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے 3031افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں 49 لاکھ 54 ہزاریونٹس چوری کرنے پر8کروڑ84لاکھ53ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظا م 26آپریشن سب ڈویژنوں میں اے سی استعمال کرنے والے495بجلی چوروں کو9لاکھ20ہزار22یونٹس چوری کرنے پر 1کروڑ73لاکھ54ہزار324روپے جرمانہ، ڈی جی خان سرکل میں 21سب ڈویژنوں میں486صارفین کو6لاکھ28ہزار824 یونٹس چوری کرنے پر 95 لاکھ 13 ہزار 774 روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 13 سب ڈویژنوں میں268افراد کو 4 لاکھ21ہزار369 یونٹس چوری کرنے پر 75 لاکھ 66ہزار93روپے جرمانہ، بہاولپور کی 28سب ڈویژنوں میں 265 صارفین کو 5لاکھ53ہزار411یونٹس چوری کرنے پر 10968049 روپے جرمانہ، ساہیوال سرکل کی 21 سب ڈویژنوں میں203بجلی چوروں کو369313 یونٹس چوری کرنے پر7049720روپے جرمانہ،رحیم یار خان سرکل میں 374 بجلی چوروں کو 496572 یونٹس چوری کرنے پر 8289726روپے جرمانہ، مظفرگڑھ کی 21سب ڈویژنوں میں463 صارفین کو 755790یونٹس چوری کرنے پر 12777335 روپے جرمانہ، بہاولنگر کی 16سب ڈویژنوں میں 174بجلی چوروں کو309697یونٹس چوری کرنے پر5970586 روپے جرمانہ اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام 15 آپریشن سب ڈویژنوں میں303 افراد کو بجلی چوری کرکے ائر کنڈیشنرز چلاتے ہوئے پکڑا اور انہیں 499062یونٹس چوری کرنے پر 8963679 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔