مانسہرہ جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،7 شدید زخمی

243

مانسہرہ (آئی این پی ) مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں مسافر جیپ کھائی میں گرگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد گاوں چک میں شادی کی تقریب سے واپس گڑھی حبیب اللہ آ رہے تھے۔ گلی میرا کے قریب جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کرکھائی میں جاگری۔زخمیوں کو گڑھی حبیب اللہ منتقل کردیا گیا۔ جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔