وفاقی حکو مت نے بجٹ میں عوام پر ایٹم بم گر ایا، امان اللہ تالپور

382

ٹنڈومحمد خان (نمائندہ جسارت) مو جو دہ وفاقی حکو مت نے بجٹ میں عوام پر ایٹم بم گر ایا ہے ، پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ ظلم نہیں ہو نے دیگی ، ہر صور ت عوام کے حقوق کی آواز اٹھائی جائے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فر یا ل تالپور کی گر فتاریو ں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے پیپلزپارٹی نے ہر دورمیں آمروں کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کے قائدین اور ورکروں نے ہر دور میں قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کا جیالا کبھی بھی جیلوں سے نہیں گھبرایا، پیپلز پارٹی یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کے کارکنان نے یوسی صدر امان اللہ تالپور، بابو نظامانی، سکندر پنہور، غلام حیدر شاہ، پیر عاقب جان سرھندی، غلام حیدر شاہ، ڈاکٹر میر حسن ملاح، رضا خاصخیلی، معشوق بھٹی، حارث صبح پوٹو، رفیق وسان ودیگر کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب۔ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کیخلاف پیپلز پارٹی یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کے کارکنان نے یوسی صدر امان اللہ تالپور، بابو نظامانی، سکندر پنہور، غلام حیدر شاہ، پیر عاقب جان سرھندی، ڈاکٹر میر حسن ملاح، رضا خاصخیلی، معشوق بھٹی، حارث صبح پوٹو کے کارکنان نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔