تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

2085

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، بورڈ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ (این) مڈل ہائی اسکول کے طالب علم نے حاصل کی، چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کے جاری اعلامیے کے مطابق مورخہ 30جون بروز اتوار،دسویں جماعت(سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ برکت علی حیدری اے دستی اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ راجپوت نے کیا نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم سیٹ نمبر 50216 مطیع الرحمن 772 نمبر حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جن کا تعلق گورنمنٹ (این) مڈل ہائی اسکول میرپورخاص سے ہے اسی طرح 2 طالبات دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جن میں پہلی خوش نصیب سیٹ نمبر 52806 بنام ماریہ 765 نمبر حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہیں جن کا تعلق دی ایسٹرن پبلک اسکول میرپورخاص سے ہے جبکہ دوسری خوش نصیب سیٹ نمبر 52852 بنام انیبا نے بھی 765 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے جن کا سینٹ مائیکل ہائی اسکول میرپورخاص سے تعلق ہے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب سیٹ نمبر 61809 بنام فضا ہیں جنہوں نے 763 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ہے جن کا تعلق گورنمنٹ ہائی اسکول سیرن وری سے ہے تفصیلات کے مطابق اس سال دسویں جماعت سے چاروں اضلاع کے کل 33748 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور ان میں سے 3364 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”A1” حاصل کیا جبکہ 9309 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”A” حاصل کیا جبکہ 10381 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”B” حاصل کیا جبکہ 5948 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”C” حاصل کا جبکہ 918 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”D” حاصل کیا جبکہ 05 طلبہ و طالبات نے گریڈ ”E” حاصل کیا کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی کل تعداد 29925 رہی جبکہ 3739 طلبہ و طالبات فیل ہوگئے ہیں جو مزید محنت کریں اور کامیابی حاصل کریں، اس سلسلے میں تمام ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے معزز صحافی حضرات کو مدعو کیا ہےwww.bisemirpurkhas.com اس ویب سائٹ پر طلبہ و طالبات اپنا رزلٹ باآسانی چیک کرسکتے ہیں۔