حیدرآباد میرپورخاص ہائی وے پر ون وہیلنگ والوں کا راج

294

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میرپورخاص ہائی پر ون وہیلنگ کرنے والے بائیکر کو بچاتے ہوئے کار حادثے کا شکار کار ڈرائیور شدید زخمی اسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میر پورخاص ہائی وے پر ون وہیلنگ کرانے والے بائیکر ز نے اس روڑ پر سفر کرنے والے مسافروں کو حد سے زیادہ پریشان کر رکھا ہے یہ بائیکرز حیدرآباد سے شام کے وقت آتے ہیں اور چینل موری سے لے کر کسانہ موری ٹنڈوجام تک ون وہیلنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔راہوکی کے قریب ان بائیکرز کو بچاتے ہوئے ایک کار درخت سے ٹکراتی ہوئی قریبی نہر میں جاگر ی جس کی وجہ سے کار مکمل تباہ ہوگی اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ون وہیلنگ کیخلاف دفعہ 144 لگی ہوئی ہے اور سخت کارروائی کا حکم ہے جب میرپورخاص حیدرآباد ہائی وے پر تین تھانے چینل موری تھانہ ،راہوکی تھانہ ،ٹنڈوجام تھانہ اور تعلقہ ڈی ایس کا آفس موجود ہے لیکن اس کے باوجود میرپورخاص حیدرآباد ہائی وے پر ون وہیلنگ کرنے والوں کا راج ہے اور مسافر پریشانی سے دوچار ہیں۔