منگنیجا برادری کے دوگروہوں کے درمیان جھگڑا، خاتون سمیت تین افراد زخمی

231

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے قریب گائوں گلاب منگنیجو میں منگنیجا برادری کے دوگروہوں کے درمیان جھگڑا، خاتون سمیت تین افراد زخمی، زخمیوں کے ورثاء کا احتجاج۔ ہنگورجہ کے قریب گائوں گلاب منگنیجو میں منگنیجا برادری کے دوگروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات خالق ڈنی ،قابل حسین ،اور سعید احمد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سائیداد حسین ،قابل حسین اور دیگران کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔