ملک محمد خان فٹبال ،مکران اسپورٹس اورحیدری بلوچ کی شاندار فتح

240

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک لیاری میں جاری ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ۔ٹورنامنٹ کا اہم میچ کلاکوٹ یونین اور مکران اسپورٹس کے مابین کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ہاف میں کوئی خاطر خواہ موومنٹ دیکھنے میں نہیں آیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی مکران اسپورٹس کے شاہ میر نے اپنے ساتھی پلیئر کے کراس پر خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔مکران اسپورٹس کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں کلاکوٹ یونین کی ٹیم کو مکمل دبائو میں رکھا۔میچ کے 42ویں منٹ میں مکران اسپورٹس کے پرویز نے اپنی ٹیم کی جانب دوسرا گوخ اسکور کردیا۔کلاکوٹ یونین کے فاروڈ نعمان نے میچ کے اختتامی مرحلے میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کا خسارہ کم کیا۔مکران اسپورٹس نے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پری کوارٹر فائنل میں مکران اسپورٹس کا مقابلہ بابل اسپورٹس سے ہوگا۔دوسرا میچ جو ٹورنامنٹ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ بھی تھا۔ساوتھ چمپین حیدری بلوچ اور گبول پارک میں مسلسل دو بار فائنل کھیلنے والی ٹیم لیاری لیبر سنٹر کے مابین نہایت ہی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوا۔میچ کے پہلے ہاف کے 14ویں منٹ میں حیدری بلوچ کے واجد کے شاندار پاس کے زریعے زاکر نے شاندار گول اسکور کردیا۔گول کے خسارے کو لیاری لیبر سنٹر کے منیر نے گول کیپر کے ریبائونڈ بال پر خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی تیزی سے ہوا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے۔لیکن فائنل وسل تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس کے زریعے کیا گیا۔پنلٹی ککس پر حیدری بلوچ نے 4-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں میں ریفری کے فرائض آصف اور عبداروف نے انجام دیے۔جبکہ معاونت میں یعقوب۔خالد عبدالجبار اور قیوم کوچ نے انجام دیے۔میچ کمشنر کے فرائض ماسٹر نزیر نے انجام دیے۔