ورلڈکپ کی ناکام ترین الیون میں حسن علی بھی شامل ہوگئے

276

لندن (جسارت نیوز) اب تک ورلڈ کپ کی ناکام ترین الیون میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں جب کہ مکمل طور پر مایوس کرنے والے ٹاپ 11میں بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کے 2، 2کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں اب تک کے نتائج پر نظر ڈالیں تو افغانستان، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پورے اسکواڈز ہی مایوسیوں کی منہ بولتی تصویر دکھائی دیتے ہیں، مگر ان سمیت کچھ دیگر ٹیموں کے کھلاڑی ایسے ہیں جو انفرادی طور پر خود سے وابستہ توقعات پر پانی پھیرنے میں پیش پیش دکھائی دیے۔ایک بھارتی اخبار نے ایسے ہی کھلاڑیوں کی الیون تیار کر لی، اس میں بیٹنگ آرڈر کے حساب سے ٹاپ پر بنگلا دیش کے سومیہ سرکار موجود ہیں۔ 2014میں ایڈین مارکرم نے جنوبی افریقا کو انڈر 19ورلڈ کپ جتوایا تھا مگر سینئر میگا ایونٹ ان کیلیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔سری لنکا کو کوشل مینڈ س سے کافی امیدیں وابستہ تھیں مگر انھوں نے 0، 2، 30، 46اور 23کے اسکور سے ٹیم کو کافی مایوس کیا۔ ان فارم اور پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کی کمزور کڑی وکٹ کیپر ٹام لیتھم ثابت ہوئے۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا تاحال احساس نہیں دلاپائے۔ سری لنکا کے تھشاراپریرا نے بھی انتہائی مایوس کیا۔ آندرے رسل کو ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ کیلیے اہم ہتھیار قرار دیا جارہا تھا، گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔