پاکستان آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ سیمی فائنل میں

195

دوحہ (جسارت نیوز) پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، بلال اور اسجد پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو دوحہ، قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا، پاکستان کی جیت کاا سکور 104-1، 89-30 اور 63-8 رہا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل آج پیر کو کھیلا جائے گا۔