سنوفی رہنمائوں کا بجٹ پر ردعمل

209

ایونٹ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ منیر احمد خان اور صدر شوکت محمود نے حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ حکومت کو مزدور طبقے کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدور کی کم از کم 30 ہزار کی جائے۔ EOBI کی پنشن میں بھی فوری طور پر اضافہ کیا جائے تا کہ مزدور برادری بھی سکھ کا سانس لے سکے۔
HDA ایمپلائز یونین کا اجلاس
HDAایمپلائیز یونین کے عہدیداران اور مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 25 جون کو مین پمپنگ اسٹیشن پر منعقد ہوا۔ جس میں شعبہ واسا کے ملازمین کی تنخواہوں،پنشن اور دیگر واجبات کے علاوہ ورک چارج ملازمین کے مسائل پر آئندہ کا لائحہ عمل بنایا گیا تا کہ مزدوروں کو مسلسل معالی بحران اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر عملی جدو جہد کا آغاز کیا جائے اور حکومت سندھ پر واٹر اینڈ سیوریج کے بقایاجات کو مستقل بنیادوں پر ادا کرنے کی جدو جہد کرتے ہوئے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرایا جائے ۔
الائیڈ بینک ریٹائر ملازمین کی عید ملن
الائیڈ بینک ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی سندھ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی 29 جون کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مزدور رہنما مسرور احمد مسرور اور دیگر نے خطاب کیا۔ (تفصیلی رپورٹ آئندہ ملاحظہ کیجیے)
علی اختر بلوچ کا مطالبہ
پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے رہنما علی اختر بلوچ نے سندھ ورکرز ویلفیئر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے زیر تعلیم بچوں کو سہولتیں فراہم کرے۔ اسکول کھل گئے ہیں لیکن بچوں کو درسی کتب، شوز اور بیگ نہیں ملے۔
مختصر خبریں
سماجی کارکن گلفام نبی میمن، IUF کے رہنما قمر الحسن غیر ملکی دورے کرکے کراچی آگئے ہیں۔
میر ذوالفقار علیل
WERO کے رہنما میر ذوالفقار علی NICVD میں زیر علاج رہنے کے بعد اب گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
ظاہر شاہ کی واپسی
BSN میڈیکل ایمپلائز یونین کے صدر ظاہر شاہ ڈھائی ماہ آبائی گائوں میں چھٹیاں گزرا کر ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔