ڈاڈیکس انتظامیہ انتقامی کارروائی بند کرے

301

ڈاڈیکس اٹرنٹ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری علی محمد جمالی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاڈیکس انتظامیہ نے کئی مہینوں سے ڈاڈیکس اٹرنٹ لمیٹڈ ورکرز یونین پر کئی مقدمات درج کراکے لوکل یونین قرار دے کر اسٹے لے لیا تھا جس پر ہم نے NIRC اسلام آباد سے 9-4-2019 کو بین الصوبائی ٹریڈ یونین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ اس کے بعد 27-05-19 کو CBA سرٹیفکیٹ بھی مل گیا جس کے بعد ڈاڈیکس انتظامیہ نے مزدور ناروا کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب تک درجنوں چارج شیٹس، وارنگیں، انکوائری نوٹس، گیٹ اسٹاپ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالوں سے بھرتی کیا ہوا بغیر تقررنامہ کارکنان کو برطرف کرکے نئے ورکروں کو بھرتی کیا جارہا ہے اور یونین کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ انتظامیہ کے تیار حلف نامے پر تحریر یونین ممبر شپ سے علیحدگی پر دستخط کیا جائے نہیں تو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ ڈاڈیکس ورکرز یونین نے اپنے تمام ممبران کی NIRC کورٹ سے اسٹے لے لیا
ہے۔ اور ڈاڈیکس ورکرز یونین کی تمام کوریئر سروس ڈاک کو دھوکا دہی سے چھپانا چوری کرن شروع کیا ہے اب تک سیکڑوں ڈاک غائب ہوچکی ہیں۔ 22-6-2019 کو TCS جس میں یونین کے ضروری کاغذات، چارج شیٹیں وارننگ لیٹر کارکنان کے شناختی کارڈ اور ان کی تصویریں اور کورٹ کے کاغذات چھپالیے جس کی کمپلین TCS آفس اور تھانہ منگھوپیر میں کردی ہے۔ انہوں رجسٹرار آف ٹریڈ یونین بین الصوبائی، چیئرمین NIRC، ممبر NIRC کراچی بینچ، وزیر محنت سندھ سے کہ ڈاڈیکس انتظامیہ کے حکومت سخت نوٹس لیا جائے۔ ایک رجسٹر ٹریڈ یونین بین الصوبائی کے ساتھ امتیازی سلوک کو فوری روکا جائے بصورت دیگر ڈاڈیکس یونین کے ممبران کراچی، حیدر آباد اور لاہور فیکٹری میں احتجاج شروع کریں گے۔ اس کی تمام ذمہ داری ڈاڈیکس انتظامیہ پر ہوگی۔
مختار قریشی کی مبارک باد
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے رہنما مختار قریشی نے PTCL ورکرز اتحاد ریفرنڈم میں کامیابی پر شاہد ایوب اور دیگر کو مبارک باد دی ہے۔