بی ایس این میڈیکل میں ڈیمانڈ کی تفصیل

267

BSN میڈیکل ایمپلائز یونین CBA یونین اور BSN میڈیکل انتظامیہ کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر 18 جون کو دستخط ہوگئے ہیں۔ ادارہ کے محنت کشوں کی ماہانہ تنخواہوں میں مجموعی طور پر 4200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ معاہدہ سے 400 روپے اضافہ ملا ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 12 مزدور مستقل کیے جائیں گے۔ معاہدہ کے مطابق پہلی مرتبہ ایک مزدور عمرہ کے لیے جائے گا اور ہر ماہ ایک مرتبہ کینٹین میں سویٹ ڈش ملے گی۔ اب پکنک یونین کی رضا مندی سے ہوگی۔ پکنک پارٹی کے لیے فنڈ 2 لاکھ
روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ معاہدہ پر انتظامیہ کی جانب سے فنانس منیجر قائد جوہر، منیجر بشیر احمد، منیجر HR احسن سعید، پروڈکشن منیجر افتخار احمد، HR آفیسر وقار احمد اور عادل نے دستخظ کیے۔ جبکہ یونین کی جانب سے جنرل سیکرٹری گل بخت شاہ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید خان، نائب صدر میاں سید پرویز، خازن شکیل احمد، پروپیگنڈہ سیکرٹری یاسمین آرا، ممبر مجلس عاملہ حنا پروین، پروین شریف اور رحمن الدین نے معاہدہ پر دستخط کیے۔
پیکسار رہنمائوں کی دعا
پیکسار CBA یونین کے جوائنٹ سیکرٹری فہیم میمن کی ہمشیرہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پیکسار کے محنت کش عبداللہ کی اہلیہ کی طبیعت سخت خراب ہے۔ پیکسار کے محنت کش عبدالوسیم کا کام کے دوران مشین چلاتے ہوئے ہاتھ زخمی ہوگیا۔ اس موقع پر پیکسار کے مزدور رہنما کامران علی لیمہ، فرقان احمد انصاری، شاہ رخ خان، وقاص مبین، عامر شاہ اور دیگر نے محنت کشوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
ایگری کلچر اینڈ فشنگ ورکرز یونین کا پروگرام
ILO کے تعاون سے ایگری کلچر اینڈ فشنگ ورکر یونین کا دو روزہ تربیتی پروگرام کراچی میں کل ختم ہوگیا۔ اس موقع پر ILO کے نمائندے رضی مجتبیٰ، PWF کے رہنما ڈاکٹر اسحاق، وقار میمن اور دیگر نے خطاب کیا۔