حافظ سلمان بٹ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

213

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر نظام الدین شاہ اور جنرل سیکرٹری شکیل احمد نے اپنے الگ الگ بیان میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین ریلوے پریم یونین کے سرپرست اعلیٰ اور سابق ممبر قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ پر لاہور میں قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈہ گردی سے مزدوروں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے غنڈوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حافظ سلمان بٹ کو کوئی نقصان ہوا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر عبدالسلام نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سلمان بٹ پر حملہ سے مزدور رہنمائوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملک بھر کے مزدور غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ نے ساری زندگی مزدور حقوق کی جدوجہد میں گزاری ہے۔