وزیراعظم نے 33 رکنی نیشنل یوتھ کونسل قائم کر دی

134

اسلام آباد(صباح نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم کر دی ،33 رکنی کونسل میں امور نوجوانان کے تمام صوبائی وزرا کرکٹر حسن علی، ثنا میر سمیت شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کو کونسل کا پہلا رکن بنایا گیا ہے، عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین ہوں گے۔کابینہ ڈویژن کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی، وزیراعظم عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئر مین ہوں گے۔ 33 ارکان پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل میں کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل
سے وابستہ نمایاں شخصیات کوشامل کیا گیا ۔چاروں صوبوں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے امور نوجوانان کے وزیر، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ڈپٹی سیکرٹری کونسل کے ارکان میں شامل ہیں، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کے ارکان میں سرفہرست ہیں جبکہ دیگر ارکان میں کرکٹر حسن علی اور ثنا میر،کے ٹو سر کرنے والی با ہمت لڑکی ثمینہ بیگ، معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری شامل ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ثازیہ بتول، نیشنل فٹ بالر کرشما علی، پاکستان کی پہلی شی میل نیوزکاسٹر مارویہ ملک بھی کونسل کا حصہ ہیں۔