پنج رتن دال

2558

اجزا:
ثابت مونگ چار کھانے کے چمچ
ثابت مسور چار کھانے کے چمچ
چنے کی دال چار کھانے کے چمچ
ارہر کی دال چار کھانے کے چمچ
ماش کی دال چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز(باریک کٹی ہوئی دو عدد
ٹماٹر(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
دہی آدھی پیالی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پنج پورن مصالحہ ترکیب نیچے دیکھیں
کوکنگ آئل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
ترکیب:
٭پانچوں دالوں کو اچھی طرح صاف دھو کر دو پیالی پانی میں ایک گھنٹہ بھگو کر رکھیں، پھر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں ۔ جب اچھی طرح گل جائے تو اسے لکڑی کی ڈوئی سے گھوٹ کر دو پیالی پانی ملا کر چولہے سے اتار کر رکھ دیں۔
٭ کڑاہی میں چارکھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کر کے پیاز کو سنہرا کر لیں ، پھر اس میں نمک ، ہلدی، لال مرچ ، زیرہ ور دھنیا ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں ۔
٭ خوشبو آنے پر اس میں ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں پھر دہی پھینٹ کر اس میں شامل کر لیں
٭ اتنی دیر بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے ، پھر اسے دال میں شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں ۔
٭ بقیہ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کر کے اس میں پنج پورن مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں اور دال پر بگھار لگا دیں ۔ ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں ۔
پنچ پورن مصالحہ
سونف ، زیرہ ، رائی ، کلونجی اور میتھی دانہ سب کو ایک سی مقدار میں لے کر ملا لیں اور صاف خشک بوتل میں بھر کر رکھ دیں ۔
بار بی کیو چکن سلاد


اجزاء:
چکن بریسٹ دوعدد(250گرام)
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
شملہ مرچ ایک عدد درمیانی
مشروم چار سے پانچ عدد
کھیرا دو عدد درمیانے
ٹماٹر دو عدد درمیانے
سلاد کے پتے حسبِ پسند
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
بڑی لال مرچیں دو سے تین عدد
اولیو آئل آدھی پیالی
ترکیب:
٭چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں ، لہسن کو کچل لیں ، زیرہ بھون کر کوٹ لیں ، لال مرچوں کو ابال کر پیس لیں۔
٭ چکن کو نمک ، لہسن ، ایک کھانے کا چمچ لیموںکا رس ، زیرہ ، دو کھانے کے چمچ لال مرچوں کا پیسٹ اور دو کھانے کے چمچ او لیو آئل سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
٭ گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گرم کریں اور اس پر چند قطرے اولیو آئل کے ڈالیں ۔مصالحہ لگے ہوئے چکن کو اس پر گرل کریں ۔
٭ درمیان میں ایک سے دو مرتبہ اُلٹ پلٹ کرلیں اور آٹھ سے دس منٹ میں جب مکمل پک جائے تو چولہا بندکر دیں اور چکن کو نکال کر لمبی پٹیاں کاٹ لیں ۔
٭ پیاز ، شملہ مرچ ، کھیرا ، ٹماٹر اور مشروم کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ ان سب کو ایک پیالے میں ڈال کر ان پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں ۔