بدین،محکمہ آبپاشی نے 7 دن کیلیے وارہ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا

255

بدین (نمائندہ جسارت) بدین نہری پانی کی طویل اور شدید قلت کا شکار بدین کے آبادگاروں اور دھان کے کاشتکاروں کے لیے محکمہ آبپاشی کی خوشخبری، کل سے دھان کی کاشت کے لیے پنیری کاشت کرنے کی اجازت سات روز میں نہروں میں وارہ بندی کے خاتمہ کا اعلان.ڈپٹی کمیشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے اپنے کیمپ آفس میں ڈائریکٹر سیڈا میر غلام علی ٹالپور پھلیلی واہ کے ایکسین انجینئر طارق کیہر اور ممبر ایریاواٹر بورڈ فدا حسین مندرو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی شاٹیج کم ہونے کے بعد پھلیلی واہ نہر میں پانی میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پھلیلی کے نان پیرریل نہروں میں پانی کی فراہمی میں آضافہ کے بعد ایک ہفتہ تک وارہ بندی کو ختم کردیا جائے گا۔ نان پیرریل چھے ماہی نہروں کے آبادگار دھان چاول کی کاشت کے لیے پنیری کی کاشت کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سیڈا میر غلام علی ٹالپور نے بتایا کہ تمام ڈیمز اور سسٹم میں پانی کی قلت برقرار ہے پر حکومت کی ہدایت پر مینجمنٹ کو بہتر بناتے ہوئے کوٹری بیراج پر پہلے سے جاری پچاس فی صد کمی کو پورا کیا گیا ہے اور اب یہ کمی 23 فی صد رہ گئی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پھلیلی کنال جس کی گنجائش 17 ہزار کیوسک ہے اس وقت اس میں 12 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہے اس کماند ایریا کے نان پیرریل علاقوں کو سہراب کرنے والی میرواہ اور مانک واہ کی نہروں میں پانی میں اضافہ کیا گیا ہے اور گولارچی کے علاقوں کو سہراب کرنے والی نہروں میں ایک ہفتہ تک وارہ بندی بھی ختم کر دی جائے گی جس کے بعد دھان کے آبادگار ان علاقوں میں بھی دھان کی کاشت کا آغاز کر سکتے ہیں جبکہ اکرم واہ سسٹم میں وارہ بندی جاری رہے گی پانی کی صورتحال بہتر ہوتے ہی جلد یہ وارہ بندی ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر گنجائش سے زائد پانی استعمال کرنے والوں اور پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ہر کوئی اپنی قانونی گنجائش کے مطابق پانی استعمال کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کے علاوہ واٹر کورسوں کی ٹیل کے آبادگاروں کے حصے کا پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں اور آبادگاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔