اکرم راجپوت کی کرپشن کا نوٹس لیکر سنیارٹی پر پروموشن دیے جائیں

366

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بلد یہ اعلیٰ حیدرآباد کے بر طر ف کیئے گئے مسیح ملازم اکبر عنایت مسیح نے اپنی بحالی اور بلد یہ یو نین کے رہنما اکر م راجپوت کی زیادتیوں کے خلاف 109ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بلد یہ سی بی اے یو نین کے رہنما اکر م راجپوت کی کر پشن کا نو ٹس لیکر سنیا رٹی کی بنیاد پر پر وموشن دیئے جا ئیں اور ہمیں نوکر یوں پر بحا ل کرکے ہما ری بقایا تنخو اہیں جاری کی جا ئیں ۔ انہو ںنے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ بلد یہ سی بی اے یو نین کے رہنما ء اکر م راجپو ت اقلیتی ملازمین کو انتقامی کار روائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے تحت ہمیں جبر ی نو کر یوں سے بر طر ف کر دیا گیا ہے اوراب بھی اسٹاف یو نین کی بدعنوانیوں کا سلسلہ جا ری ہے،انہوںنے سندھ کے صوبا ئی وزیر بلدیا ت اور میئر حیدرآباد سمیت ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ بلد یہ سی بی اے یو نین کے رہنما ء اکرم راجپوت کی کرپشن کا نوٹس لیکر سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دیے جائیں اور ہمیں نو کر یوں پر بحا ل کرکے ہما ری بقایا تنخو اہیں جاری کی جا ئیں ۔