پارلیمنٹ کو دہشت گردوں نے یرغمال کرلیا ہے، غلام رسول کلہوڑو

307

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی حیدر آباد کے سینئر رہنما مرکزی کونسل کے رکن غلام رسول کلہوڑو نے کہاہے کہ بلاول زرداری کے خطا ب نے مشرف کی سیاسی ناجائز اولاد کی نیندیں حرام کردی ہیں وفاقی وزرا بھی خوفزدہ ہیں وہ لطیف آباد میں عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ لوٹے اور لوٹیوں نے بلاول کیخلاف قرار داد پیش کی قوی اسمبلی کے اسپیکر کو اشاروں پر چلایا گیا پارلیمنٹ کو دہشت گردوں نے یرغمال کرلیا ہے۔ پی پی قیادت کیخلاف بولنے والوں کی ذاتی حیثیت کچھ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے غریب کا معاشی قتل عام شروع کردیا ہے۔