محکمہ اینٹی کرپشن کی عمدہ کارکردگی پر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی شاباش

254

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو بیروزگار لوگوں کو جھانسہ دے کرتقررنامے جاری کرنے والے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوان عناصرکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی خوش آئندہے۔ واضح رہے کہ بے روزگارلوگوں سے رقم بٹورنے والاگرفتارملزم عبدالحمید محکمہ لیبر میں کلرک ہے۔
ملک لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوںنمٹنے کا وقت آگیا، رکن اسمبلی جمال صدیقی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کو قرضوں میں ڈبو کر اپنے کاروبار اور جائدادیں بنائیں اب ان سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا وقت آچکا ہے اربوں ڈالر قرضہ لیکر کھا جانے والے اب حساب کتاب بند کرنے کی باتیں کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
سلامتی کونسل میںبھارت کی حمایت سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ،اسلم خان فاروقی
کراچی(پ ر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان کا ازلی دشمن ہے بلکہ انسانی حقوق کا بھی ایک سنگین مجرم ہے اور مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی ہر حد کو پار کررہا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رکنیت کی حمایت کرکے حکومت پاکستان نے پوری قوم کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
مؤمن آباد میںگھرسے45سالہ ڈرائیورکی گلاکٹی لاش برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مؤمن آباد تھانے کی حدود ضیا کالونی کچی آبادی میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت45سالہ شیر زمان کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیورتھا اوراسے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل میں گھر کا ہی کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اسلام کے متوالے ہرمحاذپردشمن سے مقابلے کے لیے تیارہیں،خواجہ خلیل احمد
کراچی(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما خواجہ خلیل احمد نے دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت میںایک سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیںکیا جائے گا،لادین عناصرپاکستان کی بنیاد کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں،دشمنان اسلام پر یہ بات اچھی طرح واضح کردینی چاہیے کہ اسلام کے متوالے اپنی ذمے داریوں سے غافل نہیں ہیں،ہرمحاذپرمقابلے کے لیے تیارہیں۔
سوشل میڈیاکامنفی استعمال معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے، ثمرین احمد
کراچی (پ ر)حریم ادب کی صدر ثمرین احمد نے گلبرگ و ناظم آباد ضلع وسطی نشرواشاعت حلقہ خواتین کے تحت ہونے والی عید ملن میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیاکا منفی استعمال معاشرے کودیمک کی طرح چاٹ رہاہے، ہمارامعاشرہ اندرہی اندر کھوکھلا ہوتا جارہاہے۔اس موقع پر نائب نگراں کراچی سیمی نظیر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا،انہوں باطل کے خلاف بامقصد ادب تخلیق کرنے پربھی زور دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے، اشرف بنگلوری
کراچی (پ ر) صدر کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی محمداشرف بنگلوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،قومی دولت لوٹنے والوںکااحتساب اور لوٹی گئی دولت کی قومی خزانے میںواپسی ضروری ہے لیکن غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میںدھکیلنا دانشمندی نہیں،انسانیت کے ساتھ ظلم ہے۔ ظالم حکومتیں زیادہ دن نہیںچل سکتیں۔